فردوس عاشق اعوان نے استحکام پاکستان پارٹی کے عہدے سے استعفی دے دیا
فردوس عاشق اعوان نے قیادت کو استعفی ارسال کردیا
ویب ڈیسک
|
22 Nov 2024
استحکام پاکستان پارٹی کی رہنما ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے عہدے سے استعفیٰ دے دیا۔
تفصیلات کے مطابق آئی پی پی کی مرکزی سیکریٹری انفارمیشن نے جمعے کے روز تحریری استعفیٰ پارٹی قیادت کو ارسال کیا جس میں لکھا کہ پارٹی کے ساتھ وابستہ ہوں اور صرف عہدہ چھوڑا ہے۔
انہوں نے کہا کہ استحکام پاکستان پارٹی حکومت کی اتحادی ہے لیکن میں نے حکومت کے خلاف حلقے کی سیاست کرنی ہے اور عہدے پر رہتے ہوئے وہ ممکن نہیں ہے۔
فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ بغیر عہدے کے ہی اپنی جماعت کے ساتھ کام کرتی رہوں گی، مرکزی ذمہ داری کی وجہ سے حلقے میں سیاسی سرگرمیاں نہیں کر پارہی تھی۔
Comments
0 comment