فوجی عدالتوں میں سویلینز کے ٹرائلز کا کیس سپریم کورٹ میں سماعت کیلیے مقرر
سپریم کورٹ کا لارجر بینچ 29 جنوری کو جسٹس طارق مسعود کی سربراہی میں سماعت کرے گا
ویب ڈیسک
|
26 Jan 2024
سپریم کورٹ آف پاکستان نے حتمی فیصلے تک فوجی عدالتوں کو کسی بھی سویلین کیخلاف فیصلہ جاری کرنے سے روک دیا۔
تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ نے فوجی عدالتوں میں سویلین کے ٹرائل کیخلاف انٹرا کورٹ اپیلیں سماعت کیلئے مقرر کرلیں، جس پر لارجر بینچ 29 جنوری کو سماعت کرے گا۔
جسٹس سردار طارق مسعود کی سربراہی میں چھ رکنی لارجر بنچ میں جسٹس امین الدین خان ،جسٹس محمد علی مظہر شامل ہیں جبکہ جسٹس حسن اظہر رضوی ،جسٹس مسرت ہلالی ،جسٹس عرفان سعادت بھی شامل ہیں۔
سپریم کورٹ نے آخری سماعت پر فوجی عدالتوں کو ٹرائل جاری رکھنے کا حکم دیا تھا اور فوجی عدالتوں میں سویلین کے ٹرائل کالعدم قرار دینے کے فیصلے پر حکم امتناع جاری کیا تھا۔
عدالت نے فوجی عدالتوں کو سپریم کورٹ سے حتمی فیصلے تک فیصلہ جاری کرنے سے روک دیا تھا۔
Comments
0 comment