فیلڈ مارشل عاصم منیر کا شہید ایرانی سپریم لیڈر کی خدمات کو خراج عقیدت

فیلڈ مارشل عاصم منیر کا شہید ایرانی سپریم لیڈر کی خدمات کو خراج عقیدت

فیلڈ مارشل سید عاصم منیر اور ایران کے وزیر خارجہ عباس عراقچی کے درمیان تہران میں اہم ملاقات ہوئی
فیلڈ مارشل عاصم منیر کا شہید ایرانی سپریم لیڈر کی خدمات کو خراج عقیدت

Webdesk

|

3 Jul 2026

تہران: چیف آف آرمی اسٹاف فیلڈ مارشل سید عاصم منیر اور ایران کے وزیر خارجہ عباس عراقچی کے درمیان تہران میں اہم ملاقات ہوئی ہے۔

ملاقات کے دوران فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے ایران کے سابق سپریم لیڈر شہید  آیت اللہ علی خامنہ ای  کی ایران کیلئے خدمات کو خراج عقیدت پیش کیا۔

اس موقع پر وزیر داخلہ محسن نقوی بھی موجود تھے۔فیلڈ مارشل شہید آیت اللہ سید علی خامنہ ای کے جنازے میں شرکت کیلئے آج ہی تہران  پہنچے ہیں۔

تہران آمد پر ایران کے وزیرداخلہ سکندر مومنی نے فیلڈ مارشل کا استقبال کیا۔ ان کے ہمراہ ایران کے وزیر دفاع اوراعلی سول و ملٹری حکام بھی موجود تھے۔

وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی بھی ایئرپورٹ پر موجود تھے۔عباس عراقچی سے ملاقات سے قبل فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی ایرانی وزیرِ دفاع سید مجید ابن رضا اور دیگر اعلی فوجی و سول قیادت سے ملاقات ہوئی تھی .جس دوران انہوں نے شہید  آیت اللہ علی خامنہ ای کو خدمات کو خراجِ عقیدت پیش کیا۔

ایرانی میڈیا کے مطابق سابق سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای کا آخری دیدار تہران کے امام خمینی حسینیہ سنٹر میں جاری ہے۔ دنیا بھر سے آئے وفود باری باری پیش ہوکر خراج عقیدت پیش کررہے ہیں۔

علی خامنہ ای کے جسد خاکی کے ساتھ خاندان کے دیگر افراد کے تابوت بھی رکھے گئے ہیں۔سابق سپریم لیڈر کی نماز جنازہ کل تہران میں ادا کی جائے گی جس کے بعد ان کا جسد خاکی تہران سے قم پھرنجف اورکربلا لے جایا جائے گا۔

پھر میت واپس ایران لا کر آیت اللہ علی خامنہ ای کو مشہد میں سپردِ خاک کیا جائے گا۔

جلوسِ جنازہ میں ایک کروڑ سے زائد افراد کی شرکت متوقع ہے۔آخری رسومات کے موقع پر 6 جولائی کو ملک بھر میں عام تعطیل ہوگی،8 جولائی کو ملک بھر میں یومِ سوگ بھی منایا جائے گا۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!