فیلڈ مارشل کو پی ٹی آئی کے کون سے 2 رہنما پسند ہیں؟ بڑا دعویٰ

فیلڈ مارشل کو پی ٹی آئی کے کون سے 2 رہنما پسند ہیں؟ بڑا دعویٰ

ٹرمپ اکثر عاصم منیر کہ تعریفیں کرتے نظر آرہے ہیں
فیلڈ مارشل کو پی ٹی آئی کے کون سے 2 رہنما پسند ہیں؟ بڑا دعویٰ

ویب ڈیسک

|

31 Oct 2025

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے منحرف رہنما شیر افضل مروت نے انکشاف کیا ہے کہ فیلڈ مارشل کو سابق وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور اور پارٹی کے سابق چیئرمین بیرسٹر گوہر علی خان پسند ہیں۔

ایک بیان میں شیر افضل مروت نے دعویٰ کیا کہ فیلڈ مارشل نے محسن نقوی کے ذریعے یہ پیغام بھجوایا تھا کہ انہیں علی امین گنڈاپور اور بیرسٹر گوہر بہت پسند ہیں۔

مروت کے مطابق فیلڈ مارشل نے یہاں تک کہا کہ جب بھی بیرسٹر گوہر ٹی وی پر گفتگو کر رہے ہوتے ہیں تو وہ ٹی وی کی آواز بڑھا کر ان کی بات توجہ سے سنتے ہیں۔

شیر افضل مروت کے اس بیان پر سیاسی حلقوں میں نئی بحث چھڑ گئی ہے جبکہ پی ٹی آئی رہنماؤں کی جانب سے تاحال اس حوالے سے کوئی ردعمل سامنے نہیں آیا۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!