فیصل واوڈا کا دبئی میں جائیداد ہونے کا اعتراف، میڈیا کے خلاف کارروائی کا عندیہ

فیصل واوڈا کا دبئی میں جائیداد ہونے کا اعتراف، میڈیا کے خلاف کارروائی کا عندیہ

فیصل واوڈا نے کہا کہ میں نے دبئی میں موجود اپنی جائیداد ظاہر کی ہوئی ہے اور میڈیا نے لیکس کو غلط تاثر بنا کر پیش کیا۔
فیصل واوڈا کا دبئی میں جائیداد ہونے کا اعتراف، میڈیا کے خلاف کارروائی کا عندیہ

Webdesk

|

14 May 2024

کراچی : سینیٹر فیصل واوڈا نے دبئی میں اپنی جائیداد ہونے کا اعتراف کرتے ہوئے اسے تسلیم کرلیا۔

نجی ٹی وی پروگرام میں دبئی پراپرٹی لیکس سے متعلق گفتگو کرتے ہوئے فیصل واوڈا نے کہا کہ میں نے دبئی میں موجود اپنی جائیداد ظاہر کی ہوئی ہے اور میڈیا نے لیکس کو غلط تاثر بنا کر پیش کیا۔

انہوں نے کہاکہ درست ٹکر یہ ہوتا کہ فیصل واوڈا کی ظاہر کردہ پراپرٹی بھی رپورٹ میں شامل جبکہ یہ چلایا گیا کہ فیصل واوڈا کا نام بھی پراپرٹی لیکس میں شامل ہے۔

فیصل واوڈا نے کہا کہ جنہوں نے میرا نام لیا اب میں ان کو فٹبال بنائوں گا اور اس کا مقابلہ کروں گا کیونکہ میں تیار ہوں اور کسی چیز کا ڈر نہیں ہے۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!