گل پلازہ کے اطراف سیل کی گئی تجارتی عمارات ڈی سیل
انتظامیہ نے اقدامات کے بعد یہ فیصلہ کیا
ویب ڈیسک
|
31 Jan 2026
گل پلازہ سے متصل شاپنگ مالز 15 دن کے بعد کھول دیئے گئے ہیں۔
کراچی میں گل پلازہ آتشزدگی کے بعد اہم پیش رفت سامنے آئی ہے، جہاں انتظامیہ کی اجازت سے گل پلازہ سے متصل مالز دکانداروں کے لیے کھول دیے گئے ہیں۔
انتظامیہ کے مطابق دکانداروں کو اپنی دکانوں کی صفائی اور بحالی کے لیے مالز تک رسائی فراہم کی گئی ہے۔
متاثرہ تاجروں نے گل پلازہ سانحے کے متاثرین سے اظہارِ یکجہتی کے لیے دکانوں کے باہر بینرز آویزاں کر دیے ہیں۔
انتظامیہ کا کہنا ہے کہ تمام سیکیورٹی اور حفاظتی اقدامات مکمل کر لیے گئے ہیں اور پیر سے یہ مالز باقاعدہ طور پر عوام کے لیے کھول دیے جائیں گے، جبکہ صورتحال کو معمول پر لانے کی کوششیں جاری ہیں۔
Comments
0 comment