گنڈا پور کی صدارت جانے کے بعد خیبرپختونخوا میں پی ٹی آئی کی تنظیم نو اور حکومت میں بڑی تبدیلی کا امکان

گنڈا پور کی صدارت جانے کے بعد خیبرپختونخوا میں پی ٹی آئی کی تنظیم نو اور حکومت میں بڑی تبدیلی کا امکان

پی ٹی آئی کی تنظیم نو کی جائے گی جبکہ کچھ وزرا سے قلمدان واپس لیے جائیں گے
گنڈا پور کی صدارت جانے کے بعد خیبرپختونخوا میں پی ٹی آئی کی تنظیم نو اور حکومت میں بڑی تبدیلی کا امکان

ویب ڈیسک

|

27 Jan 2025

پاکستان تحریک انصاف نے خیبرپختونخوا میں پارٹی کی تنظیم نو اور حکومت سازی میں بڑے پیمانے پر تبدیلی کا فیصلہ کیا ہے۔

ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی کی صوبائی صدارت میں تبدیلی کے بعد تنظیمی سطح پر تبدیلیوں کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ جس کے تحت پارٹی کے صوبائی جنرل سیکریٹری کی بھی تبدیلی کا امکان ہے۔

اس کے علاوہ ذرائع نے بتایا کہ وزیراعلیٰ کے مخالف گروپ کے رکن قومی اسمبلی عاطف خان اور ارباب شیر علی کو بھی اہم ذمہ داریاں ملیں گی جبکہ تحریک انصاف کی ضلعی تنظیموں میں بھی تبدیلیاں کی جائیں گی۔

ذرائع کے مطابق صوبے میں پارٹی کی قانون سازی کے ساتھ حکومت میں بھی تبدیلیاں کی جائیں گی تاہم فی الحال وزیراعلیٰ کو نہ ہٹانے کا فیصلہ کیا گیا ہے جبکہ چند وزرا سے قلمدان واپس لے کر اُن کی جگہ نئے چہرے لائے جائیں گے۔

واضح رہے کہ ایک روز قبل علی امین گنڈاپور سے صوبائی صدارت واپس لے کر بانئ پی ٹی آئی نے جنید اکبر کو پی ٹی آئی خیبر پختون خوا کا صدر مقرر کیا تھا۔

پارٹی کے سیکریٹری جنرل سلمان اکرم راجہ کو جنید اکبر کی تقرری کا نوٹیفکیشن جاری کرنے کی ہدایت کی گئی تھی۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!