گندم درآمد اسکینڈل میں نگراں حکومت کو کلین چٹ مل گئی

گندم درآمد اسکینڈل میں نگراں حکومت کو کلین چٹ مل گئی

انکوائری کمیٹی نے فوڈ اینڈ سیکیورٹی پر سارا ملبہ گرا دیا، چار افسران معطل
گندم درآمد اسکینڈل میں نگراں حکومت کو کلین چٹ مل گئی

ویب ڈیسک

|

22 May 2024

بیرون ملک سے اضافی گندم درآمد کرنے کے اسکینڈل میں انکوائری کمیٹی نے نگراں حکومت اور انوار الحق کاکڑ سمیت دیگر کو کلین چٹ دے دی۔

تفصیلات کے مطابق اضافی گندم درآمد اسکینڈل کی تحقیقات میں بڑی پیشرفت اُس وقت سامنے آئی جب انکوائری کمیٹی نے اپنی رپورٹ مکمل کر کے وزیر اعظم کو ارسال کی۔

اس رپورٹ میں تحقیقاتی کمیٹی نے نگراں حکومت کو کلین چٹ دی جبکہ گندم اسکینڈل کا سارا ملبہ نیشنل فوڈ سیکیورٹی پر ڈالتے ہوئے چار افسران کو اس کا قصور وار ٹھہرا دیا۔

وزیر اعظم نے رپورٹ کی روشنی اور انکوائری کمیٹی کی سفارش پر مذکورہ چاروں افسران کو ناقص منصوبہ بندی اور غفلت برتنے پر معطل کردیا جبکہ سابق وفاقی سیکریٹری محمد آصف کے خلاف باضابطہ کارروائی کی مںظوری دے دی۔

واضح رہے کہ نگراں دور حکومت میں اربوں روپے کی اضافی گندم بیرون ملک سے درآمد ہوئی تھی، جس پر وزیراعظم نے ایک کمیٹی تشکیل دی تھی۔ اس گندم درآمد کی مکمل ذمہ داری انوار الحق کاکڑ نے لینے کا اعلان بھی کیا تھا جبکہ انہوں نے نفع کے حوالے سے اٹھنے والےل سوالات پر کہا تھا کہ یہ کوکین نہیں بلکہ گندم تھی۔ 

 

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!