اگر ووٹ نہ دیا تو پانی بند کردوں گا، آصف زرداری کے بہنوئی کی عوام کو دھمکی

اگر ووٹ نہ دیا تو پانی بند کردوں گا، آصف زرداری کے بہنوئی کی عوام کو دھمکی

ڈاکٹر فضل پیچوہو پی پی کے ٹکٹ پر سانگھڑ سے صوبائی اسمبلی کا الیکشن لڑ رہے ہیں
اگر ووٹ نہ دیا تو پانی بند کردوں گا، آصف زرداری کے بہنوئی کی عوام کو دھمکی

Webdesk

|

26 Jan 2024

سابق صدر اور پاکستان پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف زرداری کے بہنوئی فضل اللہ پیچوہو نے ووٹ نہ دینے پر پانی بند کرنے کی دھمکی دے دی۔

تفصیلات کے مطابق فضل اللہ پیچوہو سانگھڑ میں صوبائی اسمبلی کے حلقہ پی ایس 40 سے پیپلزپارٹی کے ٹکٹ پر الیکشن لڑ رہے ہیں۔ انہوں نے اپنے حلقے میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے ووٹرز کو خبردار کیا کہ اگر دوپہر تک پولنگ اسٹیشن نہ آئے اور ووٹ نہ دیا تو پھر جام صاحب نہر بند کردیں گے۔

انٹرنیٹ پر فضل اللہ کی ویڈیو سینئر صحافی نثار کھوکھر نے شیئر کی جس میں انہیں واضح طور پر ووٹر کو ہراساں اور دھمکاتے دیکھا جاسکتا ہے۔

فضل اللہ پیچوہو نے دھمکی دی کہ اگر جام صاحب نہر بند کی گئی تو ووٹ نہ دینے والوں کو پانی کی فراہمی بھی بند کر دی جائے گی۔ انہوں نے ووٹرز پر زور دیا کہ وہ اپنا ووٹ کاسٹ کریں اور اگر وہ امیدوار کو پسند نہیں کرتے تو بلاول بھٹو کو وزیر اعظم بننے کے لیے حکمت عملی سے ووٹ دیں۔

واضح رہے کہ ملک میں انتخابی شیڈول 8 فروری کو مقرر ہے۔

دوسری جانب الیکشن کمیشن آف پاکستان نے فضل اللہ پیچوہو کی دھمکی کا نوٹس لیتے ہوئے اس پر ایکشن لینے کا فیصلہ کیا اور پی پی امیدوار سے جواب طلب کرلیا ہے۔

 

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!