غیر شرعی نکاح کیس کا فیصلہ ابلیس کا ہے اور یہ غیرت اور بے غیرتی کی جنگ ہے، بشری بی بی

غیر شرعی نکاح کیس کا فیصلہ ابلیس کا ہے اور یہ غیرت اور بے غیرتی کی جنگ ہے، بشری بی بی

میں نے رب کے قرآن میں بتائے ہوئے طریقے پر عدت کی، بشری بی بی
غیر شرعی نکاح کیس کا فیصلہ ابلیس کا ہے اور یہ غیرت اور بے غیرتی کی جنگ ہے، بشری بی بی

ویب ڈٰیسک

|

3 Feb 2024

سابق خاتون اول اور عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی نے دوران عدت نکاح کیس کے فیصلے پر ردعمل دیتے ہوئے اسے غیرت اور بے غیرتی کی جنگ قرار دیا اور اسے ابلیس کا فیصلہ کہا ہے۔

غیر شرعی نکاح کیس فیصلے پر بشری بی بی نے اڈیالہ جیل میں صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو میں کہا کہ عدت کا معاملہ  قرآن مجید میں ہے سب واضح ہے ، میں نے قرآنی تعلیمات کے مطابق عدت کا دورانیہ مکمل کیا، میرے رب نے قرآن پاک میں عدت سے متعلق سب پہلے ہی بتا دیا تھا۔

انہوں نے کہا کہ یہ غیرت اور بے غیرتی کی جنگ ہے اور یہ ابلیس کا فیصلہ ہے۔ اصل فیصلہ تو عوام نے کرنا ہے۔ انہوں نے نام لیے بغیر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ باہر سے غلام آگیا ہے وہ انکی نوکری کرے گا۔

 

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!