حج 2027: 72 گھنٹوں میں 80 ہزار سے زائد افراد کی آن لائن رجسٹریشن، کراچی سب سے آگے

3 hours ago

حج 2027: 72 گھنٹوں میں 80 ہزار سے زائد افراد کی آن لائن رجسٹریشن، کراچی سب سے آگے

کراچی سے روانگی کے خواہشمند عازمین فہرست میں پہلے نمبر پر ہیں، جبکہ لاہور دوسرے اور اسلام آباد تیسرے نمبر پر ہے
حج 2027: 72 گھنٹوں میں 80 ہزار سے زائد افراد کی آن لائن رجسٹریشن، کراچی سب سے آگے

ویب ڈیسک

|

25 Jun 2026

حج 2027 کے لیے گھر بیٹھے آن لائن رجسٹریشن کا عمل تیزی سے جاری ہے اور حج منیجمنٹ سسٹم کے مطابق ابتدائی تین دنوں میں ہی 80 ہزار افراد نے خود کو رجسٹرڈ کروا لیا ہے۔

اعداد و شمار کے مطابق، کراچی سے روانگی کے خواہشمند عازمین فہرست میں پہلے نمبر پر ہیں، جبکہ لاہور دوسرے اور اسلام آباد تیسرے نمبر پر ہے۔ رجسٹرڈ ہونے والوں میں 47 ہزار مرد اور 33 ہزار خواتین شامل ہیں، جن میں غالب اکثریت 25 سے 50 سال تک کے افراد کی ہے۔ 

رواں سال عازمین میں تعلیم یافتہ افراد کی بڑی تعداد سامنے آئی ہے، جن میں 1 ہزار پی ایچ ڈی، 17 ہزار ماسٹرز، 21 ہزار بیچلرز اور 12 ہزار انٹرمیڈیٹ پاس عازمین شامل ہیں۔ 

حج رجسٹریشن کا یہ عمل سرکاری تعطیلات کے دوران بھی بلا تعطل جاری رہے گا، جبکہ حج اخراجات اور دیگر تفصیلی معلومات کا اعلان دوسرے مرحلے میں کیا جائے گا۔اس

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!