حکومت کا پاکستانیوں کو ایشیا میں سب سے مہنگی بجلی دینے کا اعتراف

حکومت کا پاکستانیوں کو ایشیا میں سب سے مہنگی بجلی دینے کا اعتراف

وفاقی وزیر برائے اویس لغاری نے اس بات کا اعتراف اور انکشاف کیا ہے
حکومت کا پاکستانیوں کو ایشیا میں سب سے مہنگی بجلی دینے کا اعتراف

ویب ڈیسک

|

20 Aug 2024

وفاقی وزیر برائے توانائی اویس لغاری نے اعتراف کیا ہے کہ خطے میں سب سے مہنگی بجلی پاکستان کے گھریلو صارفین کو مل رہی ہے، البتہ ایک سے دو ماہ میں حکومت آئی پی پیز کے حوالے سے خوش خبریاں آئیں گی۔

اسلام آباد میں نیشنل یوتھ کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیرتوانائی اویس لغاری نے کہا کہ دو ماہ میں ایسی خوش خبریاں آئیں گی کہ عوام اور صنعت کاروں سب کا فائدہ ہوگا اور  پاکستان بہتری کی طرف جائے گا۔ 

اُن کا کہنا تھا کہ  اس معاملے پر کام ہورہا ہے، حکومت اور خفیہ ادارے سمیت متعدد ادارے سب اس پر اکٹھے کام کررہے ہیں اور جلد آئی پی پیز پر نتائج دیں گے۔

وفاقی وزیر  نے کہا کہ پاکستان کے پاس بجلی کی پیداواری صلاحیت 45 ہزار نہیں بلکہ 29 ہزار میگاواٹ ہے، سارا سال ہر وقت بجلی کی طلب صرف 7 ہزار میگاواٹ ہے، پیک ڈیمانڈ 24 ہزار میگاواٹ ہے، سال میں صرف 85 گھنٹوں کی طلب کےلیے 1845 میگاواٹ سسٹم میں رکھنی پڑتی ہے، اس کے علاوہ اس کی طلب ہی نہیں، اس پر 50 ارب روپے سالانہ خرچ ہوتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ اگر روزانہ دو گھنٹے بجلی کی لوڈ شیڈنگ برداشت کرلیں تو پھرقومی خزانے کو پچاس ارب کی بچت ہوسکتی ہے۔ وزیر توانائی نے کہا کہ اگر 1845 میگاواٹ سسٹم میں نہ رکھیں تو ملک میں 85 گھنٹے کی لوڈشیڈنگ کرنی پڑے گی، 40 روز کے لیے دو دو گھنٹے کی لوڈشیڈنگ برداشت کرلیں تو قومی خزانے کے 50 ارب روپے بچ سکتے ہیں، میں ان علاقوں کی بات کررہا ہوں جو لوڈشیڈنگ فری ہیں جہاں لائن لاسز نہیں۔

 

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!