حکومت کے ایس او پیش کے مطابق چینی شہریوں کو سیکیورٹی دے رہے ہیں، سندھ پولیس کا جواب

حکومت کے ایس او پیش کے مطابق چینی شہریوں کو سیکیورٹی دے رہے ہیں، سندھ پولیس کا جواب

چینی سرمایہ کاروں کے عدالت سے رجوع کرنے پر پولیس کا جواب
حکومت کے ایس او پیش کے مطابق چینی شہریوں کو سیکیورٹی دے رہے ہیں، سندھ پولیس کا جواب

ویب ڈیسک

|

25 Jan 2025

کراچی: چینی شہریوں اور سرمایہ کاروں کی جانب سے عدالت سے رجوع کرنے کے معاملے پر ترجمان سندھ پولیس نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ سندھ پولیس چینی مہمانوں کی حفاظت کے تناظر میں حکومت پاکستان اور سندھ حکومت کی جانب سے جاری کردہ ہدایات/ایس اوپیز پر ہر صورت عملدرآمد کرانے کی پابند ہے۔

ترجمان نے کہا کہ چینی شہریوں کی حفاظت کے لیے سندھ پولیس "فول پروف سیکیورٹی"انتظامات کے لیے ہر ممکن اقدامات کو یقینی بنارہی ہے۔

 سندھ پولیس کا مقصد چینی سرمایہ کاروں کو سہولت اور سیکورٹی فراہم کرنا ہے اور اس کے لیے مختلف لیول پر کوآرڈینیشن کی جاتی ہے۔

اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ نان سی پیک منصوبوں سے منسلک چینی شہریوں کی سیکورٹی کی ذمہ داری سندھ پولیس اور مقامی اسپانسرز کی ہوتی ہے۔ سیکورٹی پروٹوکول کے پیش نظر ایس اوپی پر عمل درآمد یقینی بنانے کے لیے اسپانسرز کو وقتا فوقتا آگاہ اور ایس پی یو کے افسران کی جانب سے چیک بھی کیا جاتا ہے۔ 

ترجمان سندھ پولیس کے مطابق سیکورٹی خامیوں کو ختم کرنے کے لیے قانون اورایس او پی کے تحت اقدامات کیے جاتے ہیں۔ چینی سرمایہ کاروں کو کسی بھی حوالے سے سیکیورٹی شکایات پیش آنے کی صورت میں فوری طور پر سینیر افسران چیک کرتے اور اس کے حل کو یقینی بناتے ہیں۔ 

چینی شہری سیکورٹی انتظامات کے پیش نظر درپیش مسائل کے لیے سندھ پولیس سے رجوع کرتے ہیں۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!