حکومت نے پی ٹی آئی کی شرط مان لی، ذاتی معالج اڈیالہ میں عمران خان سے ملاقات کریں گے

حکومت نے پی ٹی آئی کی شرط مان لی، ذاتی معالج اڈیالہ میں عمران خان سے ملاقات کریں گے

وزیرداخلہ محسن نقوی نے حکومت کی جانب سے کیے جانے والے فیصلے سے تحریک انصاف کی قیادت کو آگاہ کردیا ہے۔
حکومت نے پی ٹی آئی کی شرط مان لی، ذاتی معالج اڈیالہ میں عمران خان سے ملاقات کریں گے

Webdesk

|

14 Oct 2024

اسلام آباد : حکومت نے ڈی چوک پر احتجاج موخر کرنے کے لئے تحریک انصاف کی شرط مانتے ہوئے بانی پی ٹی آئی کے ذاتی معالج کو اڈیالہ جیل بھیجنے کا فیصلہ کیا ہے۔

حکومتی ذرائع کے مطابق حکومت نے بانی پی ٹی آئی کے طبی معائنے کی رضامندی ظاہر کرتے ہوئے ذاتی معالج کو بانی پی ٹی آئی کے معائنے کیلیے اڈیالہ جیل جانے کی اجازت دے دی ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پمز اسپتال کے ڈاکٹرز کل صبح اڈیالہ جیل میں بانی پی ٹی آئی کا معائنہ کریں گے، جبکہ عمران خان کے ذاتی معالج بھی ساتھ ہوں گے اور وہ معائنے کے ساتھ ملاقات بھی کریں گے۔

وزیرداخلہ محسن نقوی نے حکومت کی جانب سے کیے جانے والے فیصلے سے تحریک انصاف کی قیادت کو آگاہ کردیا ہے۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!