حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں پھر بڑھادیں
ڈیزل کی قیمت میں7 روپے کا بڑا اضافہ کیا گیا ہے۔
Webdesk
|
31 Jan 2025
اسلام آباد : وفاقی حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمت میں اضافہ کردیا ہے۔
ذرائع کے مطابق حکومت نے اگلے 15 روز کیلیے پیٹرول کی فی لیٹر قیمت میں1 روپے جبکہ ڈیزل کی قیمت میں7 روپے کا بڑا اضافہ کیا گیا ہے۔ پیٹرول کی نئی قیمت 257 روپے 13 پیسے فی لیٹر مقرر کی گئی ہے۔
واضح رہے کہ رواں ماہ میں حکومت کی جانب سے دوسری بار پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کیا گیا ہے۔
پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اطلاق آج رات 12 بجے سے ہوگا۔
Comments
0 comment