حکومت پنجاب نے علی امین گنڈا پور کواڈیالہ جیل آنے سے روک دیا

حکومت پنجاب نے علی امین گنڈا پور کواڈیالہ جیل آنے سے روک دیا

سیکورٹی خدشات کے پیش نظر قیدیوں کی حفاظت کے لیے اقدامات اٹھائے گئے ہیں
حکومت پنجاب نے علی امین گنڈا پور کواڈیالہ جیل آنے سے روک دیا

Webdesk

|

12 Mar 2024

 سیکشن آفیسر(ایم پی) محکمہ داخلہ پنجاب کی جانب سے ڈپٹی سیکرٹری جوڈیشل حکومت خیبر پختونخواہ کو باضابطہ طور پر مراسلہ بھجوا دیا۔

ذرائع کے مطابق مراسلے کے متن میں کہا گیا ہے کہ مختلف حوالوں سے سامنے آنے والے سیکورٹی خدشات(ناخوشگوار واقعے کے وقوع پذیر ہونے کا انتباہ) کے پیش نظر قیدیوں کی حفاظت کے لیے اقدامات اٹھائے گئے ہیں۔

متن کے مطابق کسی بھی قسم کے ناخوشگوار حادثہ سے بچنے، ملک دشمن عناصر کی جانب سے کی جانے والی منصوبہ بندی کو ناکام بنانے کے لئے اقدامات کئے گئے ہیں۔

سیکورٹی خدشات کی بنیاد پر محکمہ داخلہ پنجاب نے مختلف جیلوں میں قیدیوں کے ساتھ ملاقاتوں پر عارضی بنیادوں پر پابندی عائد کی گئی ہے۔

سیکورٹی خدشات کی بنائپروزیر اعلی کے پی کے اپنا دورہ اڈیالہ جیل منسوخ کر دیں،اور یہ کسی اور تاریخ کے لئے موخر کر دیا جائے۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!