حکومت اور پی ٹی آئی ایک پیج پر، اراکین کی تنخواہوں میں 200 فیصد اضافے کی منظوری

حکومت اور پی ٹی آئی ایک پیج پر، اراکین کی تنخواہوں میں 200 فیصد اضافے کی منظوری

تنخواہوں میں اضافے کی سمری وزیراعظم کو ارسال کردی گئی
حکومت اور پی ٹی آئی ایک پیج پر، اراکین کی تنخواہوں میں 200 فیصد اضافے کی منظوری

ویب ڈیسک

|

25 Jan 2025

حکومت اور پی ٹی آئی اراکین کی تنخواہوں اور مراعات میں اضافے کے معاملے پر ایک پیج پر آگئی اور 200 فیصد اضافے کی منظوری دے دی۔

اراکین پارلیمنٹ کی تنخواہ اور مراعات وفاقی سیکرٹری کے برابر کرنے کی تجویز پر قومی اسمبلی کی فنانس کمیٹی نے متفقہ منظوری دے دی جبکہ اسے منظوری کیلیے وزیراعظم کو ارسال کردیا۔

اراکین پارلیمنٹ کی تنخوا و مراعات 1لاکھ88ہزار سے بڑھا کر 5لاکھ 19ہزار روپے کرنے کی سفارش کی گئی ہے۔ فنانس کمیٹی کی سفارشات وزیراعظم شہبازشریف کو بھجوا دی گئیں ہیں اور ان کی منظوری کا امکان ہے۔

تحریک انصاف کے 67 اراکین پارلیمنٹ نے تنخواہوں میں اضافے کا مطالبہ کیا تھا جبکہ پیپلز پارٹی، ن لیگ سمیت دیگر جماعتیں بھی  تنخواہوں میں اضافے پرہم آواز تھیں۔

اراکین پارلیمنٹ کو سہولیات بھی وفاقی سیکرٹری کے مساوی حاصل ہوں گی، اراکین پارلیمنٹ نے ایم این اے اور سینیٹر کی تنخواہ دس لاکھ ماہانہ کا مطالبہ کیا تھا جبکہ اسپیکر ایاز صادق نے یہ مطالبہ مستردکردیاتھا۔

مالیاتی بجٹ2024-25 میں اراکین اسمبلی کی تنخواہوں میں اضافے کا اختیار فنانس کمیٹی کو دیا گیا تھا۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!