ہم سب نے ملکر دہشت گردی کے ناسور سے نمٹنا ہے، سپہ سالار
سپہ سالار نے کہا کہ ہم سب پر آئین پاکستان مقدم ہے
Webdesk
|
19 Nov 2024
اسلام آباد: چیف آف آرمی اسٹاف جنرل سید عاصم منیر کا کہنا ہے کہ ملکی سیکیورٹی میں رکاوٹ بننے اور فوج کو کام سے روکنے والوں کو نتائج بھگتنا ہوں گے۔
چیف آف آرمی اسٹاف جنرل سید عاصم منیر کا وزیراعظم کی زیر صدارت ایپکس کمیٹی کے اجلاس میں بات کرتے ہوئے کہنا تھا کہ دہشت گردی کی جنگ میں ہر پاکستانی سپاہی ہے، کوئی یونیفارم میں اور کوئی یونیفارم کے بغیر، ہم سب نے ملکر دہشت گردی کے ناسور سے نمٹنا ہے۔
سپہ سالار نے کہا کہ ہم سب پر آئین پاکستان مقدم ہے، آئین ہم (فوج) پر پاکستان کی اندرونی اور بیرونی سیکورٹی کی ذمہ داری عائد کرتا ہے، جو کوئی بھی پاکستان کی سیکورٹی میں رکاوٹ بنے گا اور ہمیں اپنا کام کرنے سے روکے گا اسے نتائج بھگتنا ہوں گے۔
Comments
0 comment