حسن نواز کو برطانوی عدالت نے دیوالیہ قرار دے دیا
لندن ہائیکورٹ نے ٹیکس کیس کا فیصلہ جاری کردیا
ویب ڈیسک
|
17 Nov 2024
برطانیہ کی عدالت نے نواز شریف کے بیٹے حسن نواز کو دیوالیہ قرار دے دیا۔
اطلاعات کے مطابق سابق وزیراعظم اور پاکستان مسلم لیگ ( ن ) کے صدر نواز شریف کے برطانیہ میں مقیم صاحبزادے حسن کو برطانوی حکومت کے ٹیکس، ریونیو ڈپارٹمنٹ کے ٹیکس کیس میں دیوالیہ قراردیا گیا ہے۔
لندن ہائیکورٹ نے ٹیکس کیس کا فیصلہ جاری کردیا ہے۔ واضح رہے کہ حسن نواز کو2023کے کیس نمبر694 میں دیوالیہ قراردیا گیا ہے۔
لندن ہائیکورٹ میں حسن نواز سے متعلق کیس25 اگست 2023 کو فائل کیا گیا تھا۔
Comments
0 comment