احتجاج کی کال دینے والے انشااللہ کامیاب نہیں ہوں گے، نواز شریف
جھوٹا پروپیگنڈا کرنے والوں کو جھوٹا ہی کہیں گے۔ احتجاج کی کال دینے والے انشااللہ کامیاب نہیں ہوں گے۔
Webdesk
|
17 Nov 2024
لندن: مسلم لیگ ن کے صدر اور سابق وزیراعظم نواز شریف نے کہا ہے کہ 24 نومبر کو احتجاج کی کال ملک کو ڈی ریل کرنے کی کوشش ہے۔
نواز شریف نے لندن میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جھوٹا پروپیگنڈا کرنے والوں کو جھوٹا ہی کہیں گے۔ احتجاج کی کال دینے والے انشااللہ کامیاب نہیں ہوں گے۔
سابق وزیر اعظم وطن واپسی کیلئے ہفتہ کو اپنی بیٹی اور وزیراعلی پنجاب مریم نواز کے ہمراہ ایون فیلڈ سے ایئرپورٹ روانہ ہوئے، نواز شریف اور مریم نواز چند روز سے لندن میں مقیم تھے، اس دوران دونوں کچھ روز سوئٹزرلینڈ میں بھی رہے۔
واضح رہے کہ پاکستان تحریک انصاف نے اپنے رہنمائوں کی رہائی کیلئے 24 نومبر کو اسلام آباد کی جانب مارچ کی کال دی ہوئی ہے۔
Comments
0 comment