سائفر کیس، جنرل باجوہ کو بطور گواہ شہادت کیلیے بلوایا جائے، عمران خان

سائفر کیس، جنرل باجوہ کو بطور گواہ شہادت کیلیے بلوایا جائے، عمران خان

سایفر کیس میں عمران خان اور شاہ محمود ہر فرد جرم عائد کرنے کی تاریخ کا اعلان
سائفر کیس، جنرل باجوہ کو بطور گواہ شہادت کیلیے بلوایا جائے، عمران خان

Webdesk

|

4 Dec 2023

سابق وزیراعظم عمران خان اور سابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی پر سائفر کیس میں 12 دسمبر کو فرد جرم عائد کی جائے گی، عمران خان نے جنرل (ر) باجوہ کو بطور گواہ بلوانے کی خواہش ظاہر کردی۔

اڈیالا جیل میں سائفر کیس کی سماعت سیکرٹ ایکٹ خصوصی عدالت کے جج ابو الحسنات ذوالقرنین نے کی۔ سماعت کے موقع پر سکیورٹی کے انتہائی سخت انتظامات کیے گئے تھے ، جوڈیشل مسجٹریٹ کے حکم پر آج میڈیا نمائندوں کو بھی کوریج کیلئے جیل کے اندر جانے کی اجازت دی گئی۔

عمران خان نے سماعت کے دوران کہا کہ سابق آرمی چیف جنرل(ر) قمر جاوید باجوہ کو بطور گواہ بلوانا چاہوں گا،اس کے علاوہ امریکی سفارتخانے سے بھی نمائندہ بلوانا چاہوں گا۔

سابق چیئرمین پی ٹی آئی سابق کے وکلاء نے عدالتی سماعت پر اعتراض کرتے ہوئے کہا کہ سماعت کیلئے جاری نوٹیفکیشن میں قانونی تقاضے پورے نہیں کیے گئے۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!