جہانگیر خان ترین کی وزیراعظم شہباز شریف سے ملاقات
وزیراعظم ہائوس کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق جہانگیر ترین نے وزیراعظم ہاس میں شہباز شریف سے ملاقات کی۔
Webdesk
|
1 Jul 2024
اسلام آباد : معروف کاروباری شخصیت اور اقتصادی مشاورتی کونسل کے رکن جہانگیر خان ترین کی وزیراعظم شہباز شریف سے ملاقات ہوئی ہے۔
ذرائع کے مطابق وزیراعظم ہائوس کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق جہانگیر ترین نے وزیراعظم ہاس میں شہباز شریف سے ملاقات کی۔
اس موقع پر استحکام پاکستان پارٹی کے رہنما عون چوہدری بھی موجود تھے۔
جہانگیر ترین نے مشکل معاشی حالات کے باوجود کاروبار و سرمایہ کار دوست اور عوامی بجٹ پیش کرنے پر وزیراعظم کو خراج تحسین پیش کیا اور معیشت کو مثبت سمت میں گامزن کرنے پر بھی مبارکباد پیش کی۔
Comments
0 comment