ججز کو ملنے والے خطوط کی تفتیش میں بڑی پیشرفت، پاؤڈر میں آرسینک کی موجودگی کا انکشاف

ججز کو ملنے والے خطوط کی تفتیش میں بڑی پیشرفت، پاؤڈر میں آرسینک کی موجودگی کا انکشاف

سی ٹی ڈی کو پاؤڈر کی فرانزک رپورٹ موصول ہوگئی
ججز کو ملنے والے خطوط کی تفتیش میں بڑی پیشرفت، پاؤڈر میں آرسینک کی موجودگی کا انکشاف

Webdesk

|

5 Apr 2024

سپریم کورٹ اور ہائیکورٹ کے ججز کو بھیجے گئے دھمکی آمیز خطوط کی تفتیش میں اس بات کا انکشاف ہوا ہے کہ خطوط کے ساتھ ملنے والا پاؤڈر انتہائی خطرناک اور مضر صحت تھا۔

خطوط کے ساتھ ملنے والے پاؤڈر کی فرانزک رپورٹ سی ٹی ڈی کی تفتیشی ٹیم کو موصول ہوگئی ہے جس میں بتایا گیا ہے کہ پاؤڈر میں آرسینک کی موجودگی کا انکشاف ہوا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ رپورٹ میں خطوط میں موجود پاؤڈر میں آرسینک کی مقدار 10 فیصد پائی گئی جبکہ 70 فیصد سے زائد کی مقدار بہت زیادہ زہریلی ہوتی ہے اور اس کے سونگھنے سے انسان کے اعصاب بری طرح سے متاثر ہوتے ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ سی ٹی ڈی نے سب ڈویژنل پوسٹ آفس سیٹلائٹ ٹاؤن کے لیٹر باکسز کے قریب کی سی سی ٹی وی ویڈیو بھی حاصل کر لی۔

ویڈیو میں موجود مشتبہ افراد کی نادرا کے ذریعے شناخت کی جا رہی ہے۔ ذرائع کے مطابق سی ٹی ڈی نے ویڈیو میں موجود کچھ مشکوک افراد سے تفتیش کا فیصلہ کیا ہے۔ واضح رہے کہ  چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس قاضی فائز عیسٰی،  اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس عامر فاروق سمیت 8 ججز کو  مشکوک خطوط موصول ہوئے تھے جس پر پاؤڈر اوردھمکانے والا نشان پایا گیا تھا۔

 

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!