جمشید دستی کے گھر پر چھاپہ، رکن اسمبلی کا تحریک انصاف کے ساتھ کھڑے رہنے کا اعلان

جمشید دستی کے گھر پر چھاپہ، رکن اسمبلی کا تحریک انصاف کے ساتھ کھڑے رہنے کا اعلان

جمشید دستی کا سپریم کورٹ سے نوٹس کا مطالبہ
جمشید دستی کے گھر پر چھاپہ، رکن اسمبلی کا تحریک انصاف کے ساتھ کھڑے رہنے کا اعلان

ویب ڈیسک

|

18 Jul 2024

مظفر گڑھ: آزاد حیثیت میں قومی اسمبلی کے رکن منتخب ہونے والے جمشید دستی نے اپنے گھر پر چھاپے کے بعد تحریک انصاف کے ساتھ کھڑے رہنے کا اعلان کردیا۔

تفصیلات کے مطابق ایم این اے جمشید دستی نے اپنے گھر پر چھاپے کا دعویٰ کرتے ہوئے کہا کہ رات کی تاریکی میں میرے گھر کے دروازے توڑے گئے۔

انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کے ساتھ ہوں، بیان حلفی جمع کرا دیا ہے، چیف جسٹس پاکستان واقعےکا نوٹس لیں اور انتظامیہ کو ایسی حرکات سے باز رکھیں۔

قبل ازیں پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین بیرسٹر گوہر نے مظفر گڑھ سے منتخب ہونے والے رکن اسمبلی معظم جتوئی کے اغوا کا دعویٰ کیا۔

 

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!