جنوبی ایشیا میں ایٹمی جنگ چھڑ سکتی ہے، جنرل ساحر شمشاد

جنوبی ایشیا میں ایٹمی جنگ چھڑ سکتی ہے، جنرل ساحر شمشاد

چیئرمین جوائنٹ چیف آف اسٹاف کمیٹی نے 22ویں شنگریلا ڈائیلاگ 2025 میں شرکت اور اظہار خیال
جنوبی ایشیا میں ایٹمی جنگ چھڑ سکتی ہے، جنرل ساحر شمشاد

ویب ڈیسک

|

1 Jun 2025

چیئرمین جوائنٹ چیف آف اسٹاف کمیٹی جنرل شمشاد مرزا نے کہا ہے کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان کشیدگی کی اصل وجہ مسئلہ کشمیر ہے اور اس کے حل کی ضرورت ہے ورنہ جنوبی ایشیا میں نیوکلیئر تصادم کا خطرہ موجود رہے گا۔

چیئرمین جوائنٹ چیف آف اسٹاف کمیٹی نے 22ویں شنگریلا ڈائیلاگ 2025 میں پاک بھارت کشیدگی کے حوالے سے تفصیلی موقف پیش کیا اور ایک بار پھر بھارت کو بات چیت پر آنے کی دعوت دی۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان کشمیر سمیت تمام مسائل کا حل بات چیت اور اقوام متحدہ کی قراردادوں کی روشنی میں چاہتا ہے تاہم اگر کوئی جارحیت ہوئی تو پھر اس کا دفاع بھی ہم پر لازم ہوگا۔

جنرل شمشاد مرزا نے بھارت کی جانب سے پانی کو بطور ہتھیار استعمال کرنے کو بین الاقوامی قوانین کی کھلی خلاف ورزی قرار دیا۔ انہوں نے کہاکہ ایشیا پیسیفک عالمی طاقت کا مرکز بن چکا اور جنوبی ایشیا کی سلامتی کے لیے مذاکرات ناگزیر ہیں، تنازع سے بچاؤ، بحران کے بعد کی کوششوں سے بہتر ہے۔

 

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!