کندھ کوٹ کے ہائی وے پر کچے کے ڈاکوؤں کا دھاوا، ٹرک ڈرائیور کو اغو کرلیا

کندھ کوٹ کے ہائی وے پر کچے کے ڈاکوؤں کا دھاوا، ٹرک ڈرائیور کو اغو کرلیا

ڈاکوؤں نے مسافر گاڑیوں، ٹرالر اور ٹرکوں پر اندھا دھند فائرنگ بھی کی
کندھ کوٹ کے ہائی وے پر کچے کے ڈاکوؤں کا دھاوا، ٹرک ڈرائیور کو اغو کرلیا

ویب ڈیسک

|

24 Aug 2024

سندھ کے ضلع کندھ کوٹ میں کچے کے ڈاکوؤں نے انڈس ہائی وے پر فائرنگ کر کے روڈ بلاک کیا اور پشاور سے تعلق رکھنے والے ایک مال بردار ٹرالر کے ڈرائیور کو اغوا کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق کندھ کوٹ کے علاقے کرمپور کے قریب انڈس ہائی وے پر درجن سے زائد ڈاکوؤں نے مصرف شاہراہ پر آکر فائرنگ کی اور ٹریفک کو روکا۔

ڈاکوؤں نے مسافر گاڑیوں میں لوٹ مار کی جبکہ مال بردار ٹرک، مژدہ اور ٹرالر سے بھی مال نکالا، اسکے علاوہ ملزمان اپنے ہمراہ ایک ڈرائیور کو اغوا کر کے لے گئے۔

ٹرک ڈرائیور کے ساتھیوں کے مطابق اغوا کیے جانے والے ڈرائیور کا نام ارشد پٹھان ہے جو پشاور کا رہائشی ہے جبکہ ڈاکوؤں کی فائرنگ سے مژدہ میں صفائی کرنے والا ایک مزدور بھی زخمی ہوا ہے۔

 

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!