کراچی: شناختی کارڈ بنوانے کے خواہشمند افراد کیلئے خوشخبری

کراچی: شناختی کارڈ بنوانے کے خواہشمند افراد کیلئے خوشخبری

سپر ہائی وے پرڈی ایچ اے سٹی میں دو کاونٹرز پرمشتمل نیا نادرا سینٹر بھی مکمل ہوگیا۔
کراچی: شناختی کارڈ بنوانے کے خواہشمند افراد کیلئے خوشخبری

Webdesk

|

7 May 2026

کراچی: شہر قائد میں ملیر، سرجانی اور ڈی ایچ اے سٹی میں نئے بڑے نادرا سینٹرز کے قیام اور تزئین و آرائش کا کام آخری مراحل میں داخل ہوگیا۔

تینوں مقامات پرشہریوں کونادرا سہولیات کی فراہمی کا آغازرواں ماہ ہوگا۔سرجانی ٹائون میں زیرتعمیر نئے نادرا بگ سینٹر کا کام آخری مراحل میں داخل ہوگیا، گلزار ہجری، جمالی پل، سپرہائی وے وملحقہ علاقوں سے یومیہ 200 شہریوں کے لئے6 کاوئنٹرز قائم کردیے گئے۔

گل احمد ٹیکسٹائل کے قریب واقع سینٹرکی گنجائش میں اضافہ اور تزئین وآرائش کا کام مکمل ہوگیا، 3 کائونٹرز پر مشتمل سینٹرکو بگ سینٹرکی شکل میں 7 کاونٹرزتک توسیع دی گئی۔

بڑے سینٹر کے ذریعے 100 کے بجائے 3 سو درخواست گزار استفادہ کرسکیں گے۔ سپر ہائی وے پرڈی ایچ اے سٹی میں دو کاونٹرز پرمشتمل نیا نادرا سینٹر بھی مکمل ہوگیا۔

سینٹرکے ذریعے یومیہ 80 سے 100 درخواست گزاروں کونادرا سہولیات فراہم کی جائیں گی۔ سینٹرکے قیام سے ڈی ایچ اے، نوری آباد، جھمپیر سمیت ملحقہ علاقوں کے مکینوں کو سہولت ہوگی۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!