کراچی: شارع فیصل پر علیحدہ موٹر سائیکل و بس لین مختص کرنے کا فیصلہ
ٹریفک نظم و ضبط بہتر بنانے کے لیے اقدامات تیز کیے جا رہے ہیں۔
Webdesk
|
6 May 2026
کراچی: شہر قائد میں موجود شارعِ فیصل پر موٹر سائیکل اور بسوں کے لیے ایک بار پھر علیحدہ لین مختص کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا۔
اس حوالے سے ڈی آئی جی ٹریفک پیر محمد شاہ نے بتایا ہے کہ لین کی خلاف ورزی پر کیمرے کے ذریعے ای چالان جاری ہو گا۔
پیر محمد شاہ نے یہ بھی کہا ہے کہ ٹریفک نظم و ضبط بہتر بنانے کے لیے اقدامات تیز کیے جا رہے ہیں۔
Comments
0 comment