کراچی کے مختلف علاقوں میں بارش، ٹریفک کی روانی متاثر

کراچی کے مختلف علاقوں میں بارش، ٹریفک کی روانی متاثر

بارش کے باعث شہر کی مختلف سڑکوں پر ٹریفک کی روانی متاثر ہوئی ہے
کراچی کے مختلف علاقوں میں بارش، ٹریفک کی روانی متاثر

Webdesk

|

27 Aug 2024

کراچی کے مختلف علاقوں میں وقفے وقفے سے ہلکی اور تیز بارش کا سلسلہ جاری ہے، نارتھ کراچی، نیوکراچی، سرجانی اور ملحقہ علاقوں میں بارش ہورہی ہے۔

ذرائع کے مطابق شارع فیصل اور ملیر سمیت ملحقہ علاقوں، عزیز آباد، گلشن اقبال، گلستان جوہر اور گلشن حدید میں بھی کہیں ہلکی اور کہیں تیز بارش ہورہی ہے۔

بارش کے باعث شہر کی مختلف سڑکوں پر ٹریفک کی روانی متاثر ہوئی ہے، لیاری، صدر اور ملحقہ علاقوں میں بھی بوندا باندی اور کہیں ہلکی بارش کا سلسلہ جاری ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق آج رات سے کراچی میں شدید بارشوں کا امکان ہے، شہر میں بارش کا سلسلہ آئندہ 3 سے 4 روز تک جاری رہے گا۔

سردار سرفراز نے بتایا کہ شہر میں 28 اگست کے بعد مون سون سسٹم میں مزید شدت آنے کا امکان ہے اور اس دوران 150 ملی میٹر تک بارش ہوسکتی ہے۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!