کراچی میں 5 دن میں 23 ہزار کے قریب چالان

کراچی میں 5 دن میں 23 ہزار کے قریب چالان

چوتھے روز سب سے زیادہ 2737 چالان سیٹ بیلٹ نہ باندھنے پر جاری ہوئے
کراچی میں 5 دن میں 23 ہزار کے قریب چالان

ویب ڈیسک

|

1 Nov 2025

کراچی میں ای چالان نظام کے نفاذ کے بعد پانچویں روز بھی ٹریفک پولیس کی کارروائیاں جاری رہیں، شہر بھر میں ایک دن کے دوران 4136 الیکٹرانک چالان کیے گئے، جس کے بعد مجموعی تعداد 22 ہزار 869 سے تجاوز کرگئی۔

ترجمان کراچی ٹریفک پولیس کے مطابق سب سے زیادہ 2737 چالان سیٹ بیلٹ نہ باندھنے پر جاری ہوئے، جب کہ 812 موٹر سائیکل سواروں کو ہیلمٹ نہ پہننے پر چالان کیا گیا۔

اسی طرح 116 چالان اوور اسپیڈنگ، 169 سگنل توڑنے، اور 157 ڈرائیونگ کے دوران موبائل فون استعمال کرنے پر کیے گئے۔

اس کے علاوہ 56 گاڑیوں کو کالے شیشوں (ٹنٹڈ گلاسز)، 24 کو نو پارکنگ، 20 کو اسٹاپ لائن کی خلاف ورزی، اور 20 مسافروں کو چھت پر بٹھانے کے الزام میں ای چالان جاری کیے گئے، جبکہ 15 چالان لین لائن کی خلاف ورزی اور 8 رانگ وے پر کیے گئے۔

ترجمان نے بتایا کہ ٹیکس کی عدم ادائیگی اور فینسی نمبر پلیٹس پر تاحال کوئی ای چالان نہیں کیا گیا۔

ترجمان کے مطابق ای چالان سسٹم مکمل طور پر فعال ہو چکا ہے اور اس کے ذریعے ٹریفک قوانین کی خلاف ورزیوں کی مؤثر نگرانی کی جا رہی ہے۔

کراچی ٹریفک پولیس نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ وہ ٹریفک قوانین کی مکمل پابندی کریں تاکہ شہر میں ٹریفک کی روانی بہتر ہو اور حادثات میں نمایاں کمی لائی جا سکے۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!