کراچی میں بارش کے بعد گرمی کا زور ٹوٹ گیا، موسم خوشگوار

کراچی میں بارش کے بعد گرمی کا زور ٹوٹ گیا، موسم خوشگوار

کراچی کے موسم سے متعلق محکمہ موسمیات نے اپنے موقف کو تبدیل کرلیا۔
کراچی میں بارش کے بعد گرمی کا زور ٹوٹ گیا، موسم خوشگوار

Webdesk

|

9 Jul 2024

کراچی: شہر قائد میں مون سون کی بارشوں کا آغاز ہوگیا، محکمہ موسمیات کے مطابق منگل کوصدر،برنس روڈ،گلستان جوہر، گلشن اقبال، شاہراہ فیصل سمیت شہر بھر میں کہیں ہلکی اور کہیں تیز بارش شروع ہوئی۔

مطلع ابر آلود ہونے کے ساتھ ساتھ ہوائیں بھی چلنے لگیں جس سے موسم خوشگوار ہوگیا اور گرمی کی شدت میں کمی آگئی۔

دوسری جانب کراچی کے موسم سے متعلق محکمہ موسمیات نے اپنے موقف کو تبدیل کرلیا۔ محکمہ موسمیات نے کہاکہ اب کراچی میں 20 جولائی تک تیزبارش کا امکان نہیں، البتہ جولائی کے آخر اور اگست میں تیز بارشیں ہو سکتی ہیں۔

محکمہ موسمیات نے بتایاکہ بحیرہ عرب میں بننے والا تھندر سیل مزید طاقتور ہو رہا ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق 11 جولائی سے سمندری ہوائیں مکمل طور پر بحال ہو جائیں گی، جس سے موسم کی صورتحال بہتر ہوگی۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!