کراچی میں دکانداروں نے سرکاری نرخ نامے ہوا میں اڑا دیئے
سرکاری ریٹ والا سیب 300 روپے کلو، 179 روپے والا کیلا 250 روپے درجن میں فروخت نے لگا۔
Webdesk
|
24 Mar 2024
کراچی: شہر قائدمیں دکانداروں نے سرکاری نرخ ناموں کو نوٹس میں نہ لاتے ہوئے ہوا میں اڑا دیا۔
ذرائع کے مطابق میڈیا رپورٹ کے مطابق 608 اور 1700 روپے فی کلو سرکاری قیمت مقرر ہونے کے باوجود مرغی کا گوشت 650 روپے اور بکرے کا گوشت 2200 روپے کلو میں دستیاب ہے۔
پھلوں کی قیمتیں بھی آپے سے باہر ہیں، 219 روپے سرکاری ریٹ والا سیب 300 روپے کلو، 179 روپے والا کیلا 250 روپے درجن میں فروخت نے لگا۔
ایرانی کھجور کے سرکاری نرخ 633 روپے ہیں مگر مارکیٹ میں یہ 800 روپے کلو میں دستیاب ہے۔207 روپے کلو والی پیاز کی قیمت 250 سے 300 روپے تک جاپہنچی۔
شہریوں کے مطابق دکانوں پر حکومت کی پرائس لسٹ ہو یا نہ ہو، دکاندار بادشاہ ہے، جو قیمت مقرر کرے گا سامان اْسی پر فروخت ہوگا۔
Comments
0 comment