کراچی میں خراب موسم کے باعث طیاروں کو لینڈنگ میں دشواری کا سامنا

کراچی میں خراب موسم کے باعث طیاروں کو لینڈنگ میں دشواری کا سامنا

کراچی ائیرپورٹ اور اطراف میں بارش کے باعث دوحا اور سعودی عرب سے آنے والی غیر ملکی ائیرلائنز کی پروازوں کو ائیرپورٹ پر لینڈنگ میں دشواری کا سامنا کرنا پڑا۔
کراچی میں خراب موسم کے باعث طیاروں کو لینڈنگ میں دشواری کا سامنا

Webdesk

|

28 Aug 2024

 کراچی: خراب موسم کے باعث فضا میں چکر لگانے والی 2 پروازیں کراچی ائیرپورٹ پر لینڈ کر گئیں۔

ذرائع کے مطابق کراچی ائیرپورٹ اور اطراف میں بارش کے باعث دوحا اور سعودی عرب سے آنے والی غیر ملکی ائیرلائنز کی پروازوں کو ائیرپورٹ پر لینڈنگ میں دشواری کا سامنا کرنا پڑا۔

 ائیرٹریفک کنٹرول(اے ٹی سی)نے دونوں پروازوں کے کپتانوں کے فضا میں چکر لگانے کی ہدایت کی۔ذرائع کے مطابق بارش کے باعث خلیجی ممالک کی گوآرائونڈ پر جانے والی دونوں پروازیں کراچی ائیرپورٹ پر لینڈ کرگئیں۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!