کراچی میں مون سون اسپیل کب داخل ہوگا؟ محکمہ موسمیات نے بتادیا
کراچی میں گرج چمک کے ساتھ زیادہ تر معتدل بارش کا امکان ہے، البتہ چند مقامات پر تیز بارش بھی ہو سکتی ہے۔
Webdesk
|
15 Aug 2024
کراچی: چیف میٹرولوجسٹ سردار سرفراز نے کہا ہے کہ کل (جمعہ)16اگست سے سندھ میں مون سون ہوائیں داخل ہوں گی، جن کے باعث کراچی میں 17 سے 19 اگست کے دوران بارش کا امکان ہے۔
چیف میٹرولوجسٹ کا کہنا تھا کہ اس دوران کراچی میں گرج چمک کے ساتھ زیادہ تر معتدل بارش کا امکان ہے، البتہ چند مقامات پر تیز بارش بھی ہو سکتی ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق شہرِ قائد میں آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران مطلع ابر آلود رہنے، بوندا باندی اور ہلکی بارش کا امکان ہے۔
جمعرات کوکراچی میں کم سے کم درجہ حرارت 28 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ گیا۔شہر میں مغرب کی سمت سے 13 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوا چل رہی تھیں، جس میں نمی کا تناسب 85 فیصد ریکارڈ کیاگیا۔
Comments
0 comment