کراچی میں موسلادھار بارش کا امکان،اربن فلڈنگ کا خطرہ

کراچی میں موسلادھار بارش کا امکان،اربن فلڈنگ کا خطرہ

کراچی میں جمعے کوبھی مختلف علاقوں میں بارش کے امکانات ہیں۔
کراچی میں موسلادھار بارش کا امکان،اربن فلڈنگ کا خطرہ

Webdesk

|

25 Aug 2024

کراچی : محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ پیر سے کراچی میں موسلادھار بارشیں شروع ہوسکتی ہیں، اربن فلڈنگ کا خطرہ موجود ہے۔

موسمیاتی تجزیہ کار کے مطابق یہ اسپیل اب تک کے مون سون سیزن کا سب سے طاقتور اسپیل ثابت ہو سکتا ہے۔موسمیاتی تجزیہ کار نے مزید بتایا کہ کراچی میں جمعے کوبھی مختلف علاقوں میں بارش کے امکانات ہیں۔

موسمیاتی تجزیہ کار کا کہنا ہے کہ پیر کو کراچی کے مضافاتی علاقوں میں بارش متوقع ہے جبکہ منگل سے جمعرات تک کراچی میں بارش کا امکان ہے، اس دوران کہیں موسلادھار بارش بھی متوقع ہے اور شہر میں اربن فلڈنگ کا خطرہ بھی موجود ہے۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!