کراچی میں مزید نئی الیکٹرک اور ڈبل ڈیکر بسیں لانے کا فیصلہ

کراچی میں مزید نئی الیکٹرک اور ڈبل ڈیکر بسیں لانے کا فیصلہ

سندھ حکومت شہر میں جدید، آرام دہ اور ماحول دوست ٹرانسپورٹ کے فروغ کے لیے مختلف منصوبوں پر کام کر رہی ہے
کراچی میں مزید نئی الیکٹرک اور ڈبل ڈیکر بسیں لانے کا فیصلہ

Webdesk

|

8 May 2026

کراچی: سندھ حکومت نے کراچی میں عوامی ٹرانسپورٹ کے نظام کو مزید بہتر بنانے کے لیے نئی ماحول دوست بسیں اور ڈبل ڈیکر بسیں شامل کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔

وزیرِ ٹرانسپورٹ سندھ شرجیل میمن نے ایک تقریب کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ شہریوں کو معیاری اور جدید سفری سہولیات فراہم کرنا حکومت کی ترجیحات میں شامل ہے، اسی مقصد کے تحت کراچی کے لیے مزید برقی بسیں اور دو منزلہ بسیں لائی جا رہی ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ خواتین کے لیے خصوصی سفری سہولتوں کو بڑھانے کے منصوبے پر بھی کام جاری ہے، جس کے تحت مزید ایک ہزار پنک برقی اسکوٹیاں خریدی جائیں گی تاکہ خواتین کو محفوظ اور آسان سفر کی سہولت میسر آ سکے۔

شرجیل میمن کا کہنا تھا کہ سندھ حکومت شہر میں جدید، آرام دہ اور ماحول دوست ٹرانسپورٹ کے فروغ کے لیے مختلف منصوبوں پر کام کر رہی ہے تاکہ شہریوں کو بہتر سفری نظام فراہم کیا جا سکے۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!