کراچی میں تعطیل کا اعلان
میئر کراچی مرتضی وہاب نے 19 جون کوتعطیل کااعلان کر دیا

Webdesk
|
17 Jun 2025
کراچی : شہر قائد میں 19 جون کو تعطیل کا اعلان کردیا گیا ، اس دن تمام دفاتر بند رہیں گے۔
تفصیلات کے مطابق میئر کراچی مرتضی وہاب نے 19 جون کوتعطیل کااعلان کر دیا ، جس کے تحت بلدیہ عظمی کے تمام دفاتر 19جون کوبندرہیں گے۔
عظیم صوفی بزرگ حضرت عبداللہ شاہ غازی کے سالانہ عرس مبارک کے موقع پر تعطیل کا اعلان کیا گیا ہے اور نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔
حضرت عبداللہ شاہ غازی کے 1295ویں سالانہ عرس کا آغاز ہوگیا ہے ، عرس مبارک کے دوران ملک بھر سے لاکھوں زائرین کراچی آتے ہیں۔ اس موقع پر محفلِ سماع، نعت خوانی، ذکر، درود و سلام اور اجتماعی دعا کا اہتمام کیا جاتا ہے۔
Comments
0 comment