کراچی انتظامیہ جاگ گئی، گٹر کا ڈھکن نہ ہونے پر شہریوں کیلیے ہیلپ لائن کا اجرا
ویب ڈیسک
|
9 Jan 2025
شاہ فیصل کالونی میں کھلے ہوئے مین ہول میں کمسن لڑکے کی گر کر ہونے والی ہلاکت کے بعد میئر کراچی مرتضیٰ وہاب نے شہر میں مین ہولز کے حوالے سے 1334 ہیلپ لائن کو فعال کر دیا۔
میئر کراچی کی جانب سے جاری ویڈیو پیغام جاری کیا گیا ہے جس میٰں کہا گیا ہے کہ شہریوں کی زندگی بچانا اولین ترجیح ہے ، جہاں بھی مین ہول کا ڈھکن غائب ہو فوری طور پر ہیلپ لائن 1334 پر اطلاع دیں۔
انہوں نے بتایا کہ کال اور شکایت کے اندراج کے بعد کراچی واٹر کارپوریشن شہریوں کا مسئلہ فوری حل کریگی ، ان کا کہنا تھا کہ پچھلے سال 71 ہزار مین ہول کے ڈھکن مختلف علاقوں میں لگائے گئے ہیں جبکہ جتنے بھی ڈھکن درکار ہونگے وہ دستیاب کرینگے۔
میئر کراچی مرتضیٰ وہاب نے اپنے ویڈیو بیان میں مزید کہا کہ شہریوں کو اب انتظار کرنے کی ضرورت نہیں صرف 1334 پر کال کر کے جہاں بھی مین ہول کھلا ہو اس کی فوری اطلاع دیں جس کا فوری طور پر بندوبست کر دیا جائیگا۔
Comments
0 comment