کراچی آنے والی امریکی خاتون دبئی میں زیر حراست

ویب ڈیسک
|
17 Feb 2025
امریکا سے اپنی محبت اور شوہر کی تلاش میں کراچی آنے والی اونیجا اینڈریو رابنسن کو دبئی پولیس نے حراست میں لے لیا۔
تفصیلات کے مطابق اوینجا رابنسن کراچی سے راونہ ہوکر ایمریٹس ایئرلائن کی پراوز ای کے 603 سے 7 فروری کو دبئی پہنچی اور پھر انہوں نے نیویارک کیلیے جانے والی پرواز چھوڑ دی۔
اونیجا کو امریکی شہری ہونے کی وجہ سے دبئی میں آن آرائیول ویزے کی سہولت دی گئی جس کے بعد انہیں نیویارک روانہ ہونا تھا تاہم وہ جہاز میں سوار نہیں ہوئیں۔
امریکی خاتون کی دبئی کی سڑکوں پر گھومنے کی ویڈیو سامنے آنے کے بعد امریکا نے اماراتی حکام سے رابطہ کیا جس کے بعد اونیجا کو حراست میں لیا گیا۔
ذرائع کے مطابق اوینجا قانونی طور پر ویزٹ ویزا پر ہیں اور انہیں زبردستی امریکا بھیجا نہیں جاسکتا۔ ذہنی بیماری کی وجہ سے ایئرلائن خاتون کو 15 گھنٹے طویل سفر پر لے جانے سے پہلے ہی معذرت کرچکی ہیں۔
Comments
0 comment