کراچی سمیت سندھ کے کئی شہروں میں ہیٹ ویو الرٹ جاری
Webdesk
|
6 May 2026
کراچی: محکمہ موسمیات نے کراچی سمیت سندھ کے بیشتر اضلاع میں ہیٹ ویو کا الرٹ جاری کر دیا ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق صوبے کے وسطی اور بالائی علاقوں میں (7مئی)سے 11 مئی تک شدید گرمی کی لہر برقرار رہنے کا امکان ہے۔
کراچی، دادو، بینظیر آباد، گھوٹکی اور خیرپور میں درجہ حرارت 47 سے 49 ڈگری سینٹی گریڈ تک جا سکتا ہے جبکہ نوشہروفیروز، جیکب آباد، لاڑکانہ اور سکھر میں بھی شدید گرمی کی پیشگوئی کی گئی ہے۔
محکمہ موسمیات نے شہریوں کو ہدایت کی ہے کہ وہ بلا ضرورت دھوپ میں نکلنے سے گریز کریں، زیادہ پانی استعمال کریں اور احتیاطی تدابیر اختیار کریں۔
کسانوں کو فصلوں کی کٹائی اور مویشیوں کی دیکھ بھال کے حوالے سے خصوصی احتیاط برتنے کا مشورہ دیا گیا ہے تاکہ ممکنہ نقصان سے بچا جا سکے۔
Comments
0 comment