کراچی سے روانہ ہونے والی مختلف پروازیں منسوخ

کراچی سے روانہ ہونے والی مختلف پروازیں منسوخ

اتوار کو کراچی سے روانہ ہونے والی نو پروازیں منسوخ کردی گئیں
کراچی سے روانہ ہونے والی مختلف پروازیں منسوخ

Webdesk

|

26 Jan 2025

کراچی: تکنیکی اور آپریشنل وجوہات کے باعث اتوار کو کراچی سے روانہ ہونے والی نو پروازیں منسوخ کردی گئیں۔

اتوار کو کراچی سے لاہورجانے والی سیرین ایئر کی پرواز ای آر 522 منسوخ ہوئی۔ اس کے علاوہ کراچی سے اسلام آباد جانے والی سیرین ایئر کی پرواز ای آر 504 بھی منسوخ ہوگئی۔

کراچی سے لاہور جانے والی ایئر سیال کی پرواز پی ایف 145 اور کراچی سے اسلام آباد جانے والی ایئر سیال کی پرواز پی ایف 123 بھی منسوخ کردی گئی۔

کراچی سے اسلام آباد جانے والی ایئر بلو کی پرواز پی اے 200 منسوخ ہوئی، جبکہ کراچی سے گلف ایئر کی پرواز جی ایف بھی منسوخ کی گئی۔

کراچی سے بیجنگ جانے والی ایئر چائنہ کی پرواز سی اے 946 بھی منسوخ ہوگئی۔ کراچی سے دبئی جانے والی ایمریٹس کی پرواز ای کے 609 بھی منسوخ ہونے والی پروازوں میں شامل ہے۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!