کراچی والے ہوجائیں ہوشیار، ٹریفک کی خلاف ورزی پر ہتھکڑی لگے گی
ٹریفک پولیس آفیسر نے تمام افسران کو ہدایت کردی ہے
ویب ڈیسک
|
3 Jan 2025
کراچی میں ٹریفک پولیس کو شہریوں کو ہتھکڑی لگانے اور مقدمہ درج کروانے کا اختیار دے دیا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق چیف ٹریفک آفیسر اطہر وحید نے ٹریفک پولیس کو ہتھکڑی لگانے اور اندراج مقدمہ جبکہ اُس سے قبل ہی ہتھکڑیاں لگانے کا اختیار دے دیا۔
اختیار ملنے کے بعد ہر سیکٹر انچارج اور سرکل آفیسر کو ہتھکڑیاں ساتھ رکھنے کی ہدایات جاری کردی گئی ہے جبکہ ٹریفک وارڈن کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ ملزمان کو ہتھکڑی لگا کر پولیس کے حوالے کریں۔
ٹریفک وارڈنز احکامات کے بعد ازخود ہتھکڑیوں کا بندوست کرنے لگے۔
Comments
0 comment