کرپٹو ٹریڈر کو اغوا کر کے لوٹنے والے اہلکاروں کو جیل بھیج دیا

کرپٹو ٹریڈر کو اغوا کر کے لوٹنے والے اہلکاروں کو جیل بھیج دیا

عدالت نے اہلکاروں کو جوڈیشل ریمارنڈ پر جیل بھیجا ہے
کرپٹو ٹریڈر کو اغوا کر کے لوٹنے والے اہلکاروں کو جیل بھیج دیا

ویب ڈیسک

|

25 Jan 2025

کراچی: انسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالت نے شارٹ ٹرم کڈنیپنگ میں ملوث 2 پولیس  اہلکاروں سمیت 8 ملزمان کو عدالتی ریمانڈ پر جیل بھیج دیا۔

کراچی میں انسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالت کے روبرو اینٹی وائیلنٹ کرائم سیل نے شارٹ ٹرم کڈنیپنگ میں ملوث ملزمان کو جسمانی ریمانڈ  ختم ہونے پر پیش کیا۔

عدالت نے ملزمان کو عدالتی ریمانڈ پر جیل بھیج دیا۔ عدالت نے تفتیشی افسر کو آئندہ سماعت پر چالان پیش کرنے کا حکم دیدیا۔ تفتیشی افسر کے مطابق ملزمان سے دوران تفتیش تقریبا کروڑوں روپے کی ریکوری کی ہے۔ 2 ملزمان کو مدعی مقدمہ ارسلان نے عدالت میں شناخت بھی کیا تھا۔

سی ٹی ڈی اہلکارمحمد عمر اور کانسٹبل علی سجاد سمیت دیگر ملزمان نے ارسلان نامی شخص کو اغوا کیا تھا۔ ملزمان نے اس  کے اکاونٹ سے 13 کروڑ روپے نکلوالیے۔ ملزمان  میں کانسٹبل محمد عمر، کانسٹبل علی سجاد، حارث صدیقی، عمر جیلانی، سید مزمل رضا، طارق حسین شاہ، سید رضوان اور نعمان رفت شامل ہیں۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!