خواجہ آصف کا متنازع بیان پر لیاقت محسود کو پاکستان چھوڑنے کا مشورہ

خواجہ آصف کا متنازع بیان پر لیاقت محسود کو پاکستان چھوڑنے کا مشورہ

خواجہ آصف نے پاکستان زندہ باد کا نعرہ لگادیا
خواجہ آصف کا متنازع بیان پر لیاقت محسود کو پاکستان چھوڑنے کا مشورہ

ویب ڈیسک

|

11 Apr 2025

وفاقی وزیر دفاع خواجہ آصف نے ڈمپر ایسوسی ایشن کے صدر لیاقت محسود کو کراچی میں ٹریفک حادثات کے بعد شہریوں کی جانب سے بھاری گاڑیوں کو نذر آتش کرنے کے واقعات پر متنازعہ بیان دیتے ہوئے پاکستان کا بائیکاٹ کرنے کی دھمکی پر سخت تنقید کی ہے۔

خواجہ آصف نے ایکس (سابقہ ٹوئٹر) پر اپنے پیغام میں لیاقت محسود کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ جن کے پاس پاکستان کے علاوہ کوئی اور متبادل ہے وہ شوق سے جا سکتے ہیں لیکن انہیں ملک کی توہین نہیں کرنی چاہیے۔

انہوں نے اپنی پوسٹ میں لکھا، "جن کے پاس پاکستان کے سوا کوئی اور آپشن ہے اور وہ اسے استعمال کرنے کی خواہش کا اظہار کرتے ہیں، ایسے لوگوں کو پاکستان میں رہنے کی ضرورت نہیں ہے۔ پاکستان کی مٹی ہمارا پہلا اور آخری آپشن ہے۔"

اس سے قبل، لیاقت محسود نے کراچی کے پاور ہاؤس چورنگی کے قریب ایک موٹر سائیکل سوار کے ہلاکت خیز حادثے کے بعد کئی ڈمپروں کو آگ لگائے جانے پر سندھ حکومت پر سخت تنقید کی تھی۔

انہوں نے دعویٰ کیا کہ واقعے کے بعد کم از کم گیارہ ڈمپر نذر آتش کیے گئے۔

یہ واضح کرتے ہوئے کہ ان کا مقصد امن و امان کا مسئلہ پیدا کرنا نہیں تھا، لیاقت محسود نے دھمکی دی کہ اگر صورتحال بے قابو رہی اور اگر ان کے بقول "دہشت گردی کی کارروائیاں" نہ روکی گئیں تو وہ 'پاکستان کا بائیکاٹ' کر دیں گے۔

انہوں نے مزید کہا، "ہم رات تک سڑک بلاک کر دیں گے۔ میں نے قانون کو اپنے ہاتھ میں لینے سے گریز کرنے کی کوشش کی۔ ہم پاکستانی ہیں اور اللہ کو جواب دہ ہیں۔" انہوں نے حکام کی جانب سے ڈمپر آپریٹرز کی حفاظت کو یقینی بنانے میں ناکامی کی صورت میں ممکنہ احتجاج کا اشارہ بھی دیا۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!