خاور مانیکا نے بشریٰ بی بی کو بدسلوکی کا نشانہ بنایا، بہن کا انکشاف

خاور مانیکا نے بشریٰ بی بی کو بدسلوکی کا نشانہ بنایا، بہن کا انکشاف

خاور مانیکا کی بدسلوکی کی وجہ سے بشریٰ بی بی ہوش کھو بیٹھی تھیں، بہن مریم وٹو
خاور مانیکا نے بشریٰ بی بی کو بدسلوکی کا نشانہ بنایا، بہن کا انکشاف

ویب ڈیسک

|

3 Feb 2024

بشریٰ بی بی کی بہن مریم ریاض وٹو نے ایک ویڈیو بیان مین انکشاف کیا ہے کہ میری بہن کو سابق شوہر خاور مانیکا نے جسمانی اور ذہنی طور پر زیادتی کا نشانہ بنایا۔

سوشل میدیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو میں مریم ریاض نے کہا کہ بشریٰ بی بی پر کئی الزامات سامنے آنے کی وجہ سے وہ خاموش تھیں مگر آج یہ خاموشی توڑ رہی ہیں‘۔

انہوں نے کہا کہ ’خاور مانیکا میری بہن کے ساتھ جسمانی اور ذہنی بدسلوکی کرتا تھا، بدسلوکی اس حد تک پہنچ گئی تھی کہ وہ ہوش کھو بیٹھتی تھی۔"

مریم وٹو نے انکشاف کیا کہ جب مانیکا نے اپنی اہلیہ کو طلاق دی تو وہ بشریٰ سے ملنے کے لیے متحدہ عرب امارات سے پاکستان گئیں اور انہیں پریشان حالت میں پایا تھا‘۔

بہن نے کہا کہ ’بشریٰ نے مجھے بتایا تھا کہ اس نے کافی برداشت کیا ہے پھر میں اُسے اپنے ساتھ لے کر گھر سے نکلی تو خاور مانیکا نے ہاتھ جوڑ کر التجا کی کہ بشریٰ بی بی کو نہ لے جائیں‘۔ 

انہوں نے مزید کہا کہ "اس نے خود کو ٹھیک کرنے کا وعدہ کیا اور مجھ سے آخری بار بشریٰ کو ان کے ساتھ چھوڑنے کی درخواست کی۔"

 

https://x.com/djswati/status/1753436274776502431?s=20

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!