کوٹ رادھا کشن کیس: مسیحی جوڑے کو زندہ جلانے پر سزائے موت پانے والے ملزمان بری

کوٹ رادھا کشن کیس: مسیحی جوڑے کو زندہ جلانے پر سزائے موت پانے والے ملزمان بری

جسٹس ملک شہزاد احمد کی سربراہی میں تین رکنی بنچ نے نظرثانی اپیلوں پر فیصلہ سنایا
کوٹ رادھا کشن کیس: مسیحی جوڑے کو زندہ جلانے پر سزائے موت پانے والے ملزمان بری

ویب ڈیسک

|

10 Jul 2026

سپریم کورٹ نے کوٹ رادھا کشن میں مسیحی جوڑے کو بھٹے میں جلا کر مارنے کے الزام میں سزائے موت پانے والے تین ملزمان کو بری کرنے کا حکم دے دیا۔

واقعہ چار نومبر 2014 کو توہین مزہب کے الزام میں شہزاد مسیح اور ان کی حاملہ بیوی شمع بی بی کو مشتعل ہجوم نے تشدد کے بعد اینٹوں کے بھٹے میں زندہ جلا دیا تھا۔

پولیس نے مسیحی جوٹے کے قتل کے الزام میں سینکڑوں افراد کے خلاف مقدمہ درج کیا تھا۔

نومبر 2016 میں لاہور کی انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے پانچ ملزمان کو سزائے موت اور نو دیگر ملزموں کو دو، دو سال قید کی سزا سنائی تھی۔

عدالت نے مسیحی جوڑے کو زندہ جلانے کے 92 دیگر ملزموں کو شک کا فائدہ دیتے ہوئے بری کردیا تھا۔

بعد ازاں لاہور ہائی کورٹ نے سزائے موت پانے والے پانچ میں سے دو ملزمان کو بری کر دیا تھا جبکہ کی سزائے موت برقرار رکھی تھی۔

سپریم کورٹ کے جسٹس ملک شہزاد احمد کی سربراہی میں تین رکنی بنچ نے اس مقدمے کی سماعت کی۔ دالت نے مسیحی جوڑے کو بھٹے میں زندہ جلا کر مارنے کے الزم میں سزائے موت پانے والے تینوں ملزمان کو بری کرنے کا حکم دیا۔

اس کے علاوہ سپریم کورٹ نے 102 ملزمان کی بریت کے خلاف پنجاب حکومت کی درخواست بھی خارج کر دی۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!