کے الیکٹرک سمیت ملک بھرکے بجلی صارفین کو بڑا ریلیف ملنے کا امکان

کے الیکٹرک سمیت ملک بھرکے بجلی صارفین کو بڑا ریلیف ملنے کا امکان

صارفین کو ریلیف فراہمی کا حتمی فیصلہ نیپرا سماعت کے بعد ہوگا۔
کے الیکٹرک سمیت ملک بھرکے بجلی صارفین کو بڑا ریلیف ملنے کا امکان

Webdesk

|

6 May 2026

کراچی: کے الیکٹرک سمیت ملک بھرکے بجلی صارفین کو سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کی مد میں 63 ارب 94 کروڑ روپے کا بڑا ریلیف ملنے کا امکان ہے۔

نیپرا اعلامیے کے مطابق ڈسکوز نیکیلنڈر سال 2026 کی پہلی سہ ماہی کی ایڈجسٹمنٹ کیلئے درخواست جمع کرا دی ہے، درخواست کی 19 مئی کو سماعت کی جائے گی۔

درخواست میں کہا گیا ہے کہ جنوری تا مارچ کیپسٹی چارجز کی مد میں 36 ارب 83کروڑ 70 لاکھ روپے کمی ہوئی، سسٹم کے استعمال کے چارجز ومارکیٹ آپریشن فیس کی مد میں 11 ارب 24 کروڑ روپے کمی ہوئی۔

ڈسکوز کی درخواست میں کہا گیا ہے کہ انکریمنٹل یونٹس کی مد میں 23 ارب 51 کروڑ روپے کمی کی درخواست ہے، صارفین کو ریلیف فراہمی کا حتمی فیصلہ نیپرا سماعت کے بعد ہوگا۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!