خیبرپختونخوا میں دہشت گردی کے واقعات، شہادتیں اور کئی زخمی

خیبرپختونخوا میں دہشت گردی کے واقعات، شہادتیں اور کئی زخمی

دہشت گردوں نے دو اضلاع میں کارروائیاں کیں، ایک خودکش دھماکا بھی شامل
خیبرپختونخوا میں دہشت گردی کے واقعات، شہادتیں اور کئی زخمی

ویب ڈیسک

|

15 Dec 2023

خیبر پختونخوا میں  سیکیورٹی فورسز پر دہشت گردوں کے حملوں میں 3 اہلکار شہید اور کئی زخمی ہو گئے  جبکہ جوابی کارروائی میں دہشت گرد بھی ہلاک ہوئے ہیں۔

دہشت گردی کے دو مختلف واقعات خیبرپختونخوا کے ضلع ٹانک اور خیبر میں پیش آئے۔ ٹانک میں خودکش حملے میں ایک پولیس اہلکار شہید جبکہ تین زخمی ہوئے اور باقی دس سے رابطہ نہیں ہوا جن کے حوالے سے تفتیش پائی جاتی ہے۔

واقعے کے بعد پولیس اور سیکیورٹی فورسز نے علاقے میں آپریشن شروع کردیا۔ ذرائع کا کہنا تھا ہے کہ خودکش دھماکے کے بعد دو طرفہ فائرنگ کا شدید تبادلہ کافی دیر تک ہوا جس میں ایک حملہ آور ہلاک ہوا۔

ذرائع نے بتایا کہ دہشت گردوں نے پولیس لائن کے اندر گھس کر ہینڈ گرینیڈز اور دیگر ہتھیاروں سے حملہ کیا، جس میں اب تک 2 ایف سی اور 2 پولیس اہل کاروں سمیت 4 اہل کار زخمی ہو گئے جب کہ ایک ریٹائرڈ پولیس اہلکار شہید ہوگیا، جس کی لاش ڈی ایچ کیو اسپتال منتقل کردی گئی ہے۔

دوسری جانب ضلع خیبر کے علاقے باڑہ میں دہشت گردوں نے پولیس اور فرنٹیئر کور کی جوائنٹ چیک پوسٹ پر حملہ  کیا، جس میں 2 ا ہل کار شہید  اور 6 زخمی ہوگئے ہیں۔ سیکیورٹی ذرائع کے مطابق زخمیوں کو طبی امداد کے لیے پشاور منتقل کیا گیا ہے جب کہ جوابی کارروائی میں دہشت گرد فرار ہو گئے۔

ابتدائی اطلاعات کے مطابق دہشت گردوں نے حملے میں دستی بموں سمیت دیگر بھاری ہتھیاروں کا استعمال کیا۔ دھماکے کے 7 زخمیوں کو حیات آباد میڈیکل کمپلیکس منتقل کیا گیا جہاں تمام زخمیوں کی حالت خطرے سے باہر ہے۔

 

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!