خیبرپختونخوا میں خوارج سے شدید مقابلے، 19 دہشت گرد ہلاک، 3 جوان شہید

خیبرپختونخوا میں خوارج سے شدید مقابلے، 19 دہشت گرد ہلاک، 3 جوان شہید

سیکیورٹی فورسز نے 3 کارروائیوں میں 19 خوارج کو جہنم واصل کردیا
خیبرپختونخوا میں خوارج سے شدید مقابلے، 19 دہشت گرد ہلاک، 3 جوان شہید

ویب ڈیسک

|

7 Jan 2025

سیکیورٹی فورسز نے خیبرپختونخوا کے 3 مقامات پر آپریشن کے دوران 19 خوارج کو ہلاک کردیا جبکہ دو طرفہ فائرنگ میں تین جوان شہید ہوگئے۔

پاک فوج کے شعبۂ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے 6-7 جنوری کو صوبہ خیبرپختونخوا میں تین الگ الگ آپریشن میں 19 خوارج کو جہنم واصل کیا۔

اعلامیے کے مطابق  خوارج کی موجودگی کی اطلاع پر سیکورٹی فورسز نے ضلع پشاور کے علاقے متنی میں انٹیلی جنس کی بنیاد پر آپریشن کیا، جس کے دوران خوارج کے ٹھکانے کو مؤثر طریقے سے نشانہ بنایا گیا اور فائرنگ کے تبادلے میں 8 خوارج ہلاک ہوئے۔

دوسری کارروائی ضلع مہمند کے عام علاقے بائیزئی میں کی گئی جس کے نتیجے میں 8 خوارج ہلاک ہوئے جبکہ سیکیورٹی فورسز نے ضلع کرک میں تیسری کارروائی کرتے ہوئے خوارج کے ٹھکانے کو مؤثر انداز سے نشانہ بنایا۔

دو طرفہ فائرنگ  کے نتیجے میں تین خوارج جہنم واصل ہوئے۔ 

اعلامیے کے مطابق فائرنگ کے شدید تبادلے کے دوران لانس حوالدار عباس علی، نائیک محمد زبیر، نائیک محمد عثمان نے جام شہادت نوش کیا۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ  علاقے میں پائے جانے والے کسی بھی خارجی کو ختم کرنے کے لیے کارروائیاں کی جا رہی ہیں،  سیکیورٹی فورسز ملک سے دہشت گردی کی لعنت کو ختم کرنے کے لیے پرعزم ہیں اور بہادر سپاہیوں قربانیاں ہمارے عزم کو مزید مضبوط کرتی ہیں۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!