لاہور نجی کالج زیادتی کیس، معافی کے باوجود دانیہ شاہ کے شوہر حکیم شہزاد گرفتار

لاہور نجی کالج زیادتی کیس، معافی کے باوجود دانیہ شاہ کے شوہر حکیم شہزاد گرفتار

ایف آئی اے نے دانیہ شاہ کے شوہر کو سائبر کرائم مقدمے میں گرفتار کیا ہے
لاہور نجی کالج زیادتی کیس، معافی کے باوجود دانیہ شاہ کے شوہر حکیم شہزاد گرفتار

ویب ڈیسک

|

23 Oct 2024

وفاقی تحقیقاتی ایجنسی نے لاہور کے نجی کالج میں مبینہ زیادتی کے واقعے پر دانیہ شاہ کے شوہر حکیم محمد شہزاد کو گرفتار کرلیا۔

ایف آئی اے کے مطابق ملزم کو سائبر کرائم میں ملوث ہونے پر گرفتار کیا گیا، محمد شہزاد نے دیگر ساتھیوں کے ساتھ مل کر مبینہ زیادتی کے واقعے کے حوالے سے ویڈیوز بناکر شیئر کیں اور واقعے کے حوالے سے نامناسب بے بنیاد باتیں کیں۔

ایف آئی اے کے مطابق ملزم کے قبضے سے موبائل فون برآمد کر لیا جس میں متنازع ویڈیوز، ٹک ٹاک اکاؤنٹس اور خواتین کے استحصال سے متعلق پیغامات برآمد ہوئے ہیں جبکہ اس کے دیگر ساتھیوں اور چچا کے خلاف مقدمہ درج کرکے کارروائی کا آغاز کردیا گیا ہے۔

ایف آئی اے کے مطابق ملزم ملتان کے نواحی علاقے شجاع آباد کا رہائشی اور یوٹیوبر ہے، جو فیس بک، ٹک ٹاک سمیت دیگر پلیٹ فارمز پر اپنی ویڈیوز بناتا جبکہ اپنی تیار کردہ ادویات کی تشہیر بھی کرتا ہے۔

اہل خانہ کا کہنا ہے کہ حکیم شہزاد نے چچا سرائیکی کے ساتھ لاہور واقعے کے حوالے سے ایک ویڈیو بنائی اور پھر اُس کے بعد معذرت کی ویڈیو بھی بناکر شیئر کی تھی تاہم انہیں معافی مانگنے کے باوجود بھی گرفتار کرلیا گیا ہے۔

 

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!